Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عُشنا شاہ کی شادی، لباس اور ڈانس پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ کاجواب

سوشل میڈیا پرعشنا کے بھنگڑاسونگزپرڈانس کی ویڈیوز وائرل
شائع 27 فروری 2023 10:59am

اداکارہ عشناء شاہ اور آسٹرین نژاد گالفرحمزہ امین گزتشہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب کی وائرل ویڈیوز اورتصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے عشنا کو تنقید کا نشانہ بنایا جس پرانہوں نے ٹرولنگ کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ روز منعقد کی جانے والی اس شاندار تقریب میں شوبزکی معروف شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اداکارہ نےدلکشن ویڈیو شییرکرتے ہوئے کیپشن میں حمزہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ’نینوں والا مہاراجہ‘ قراردیا۔

عشنا کی شادی کی تقریبات تقریباً ایک ہفتے سے جاری تھیں۔ عشنا کے شوہراورمعروف گالفرحمزہ امین پاکستانی ہیں اورآسٹرین شہریت بھی رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی مرکزی تقریب عشنا نے گہرے سُرخ رنگ کے انڈین اسٹائل کے لہنگا چولی کا انتخاب کیا تھا جبکہ نوشہ میاں روایتی شیروانی اور کلاہ میں ملبوس نظرآئے۔

اس تقریب کے دوران ہی سوشل میڈیا پرعشنا کی دُلہا کے ساتھ بھنگڑا سونگزپرڈانس کی ویڈیوز اورتصاویرگردش کرنے لگیں جنہیں دیکھتے ہی صارفین نے تبصروں کیلئے کمرکس لی۔

اپنے خلاف تنقید کا طوفان دیکھ کرعشنا نے انسٹااسٹوریز میں ایسا کرنے والوں کو کھری کھری سُنا دیں۔

اداکارہ نے اپنا نیاتعارف ’مسزامین‘ واضح کرتے ہوئے لکھا، ’ان کیلئے جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے۔ آپ مدعو نہیں تھے نہ ہی میرے سُرخ رنگ کے اس شیڈ کیلئے آپ نے رقم کی ادائیگی کی-‘

عشنا نے مزید واضح کیا کہ میری جیولری اور جوڑا خالصتاً پاکستانی ہے۔ میرا دل آدھا آسٹرین ہے ”اللہ ہمیں خوش رکھے“۔

چند روز قبل عشنا کا شادی کا جوڑا ڈیزائن کرنے والی فیشن ڈیزائنر وردہ سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو شیئرکی گئی تھی جس میں اداکارہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کرجذباتی نظرآرہی ہیں۔

اس کے علاوہ عشنا شاہ نے 19 فروری کو کی جانے والی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ آج کل شادی کے گانوں کی فہرست ترتیب دے رہی ہیں کیونکہ وہ پنجابی ہیں۔

واضح رہے کہ عشنا نے گزشتہ سال 22 دسمبرکوحمزہ امین کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکرتے ہوئے فالوورزکو اپنی منگنی کی خوش خبری سُنائی تھی۔

Ushna Shah