Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ، عسکری قیادت کاخراج تحسین

پاکستان کی تاریخ میں 27 فروری کو ہمیشہ سرپرائز ڈے کے طور پر یاد رکھا جائے گا
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 09:39am
فوٹو۔۔۔۔۔ بزنس انسائیڈر
فوٹو۔۔۔۔۔ بزنس انسائیڈر

عسکری قیادت کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پربزدلانہ حملے کی کوشش کی، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

27 فروری 2019 کو پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے بھارت کا غرورخاک میں ملا یا، بالاکوٹ پر کی گئی بھارتی مہم جوئی پر بھرپورجوابی وارکیا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاکستان نے مؤثر کارروائی میں 2 بھارتی جنگی طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا، جس کے بعد “ Tea Is Fantastic“ بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔

بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کورہا کرکے پاکستان نے امن پسندی کا ثبوت دیا۔

سرپرائزڈے سے واضح ہے کہ مسلح افواج وطن عزیز کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے تاہم دشمن نے جارحیت مسلط کی توجواب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ جیسا ہوگا۔

پاکستان نے جرآت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

دوسری جانب ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پیغام میں عسکری قیادت کا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملےکی کوشش کی ہے، پاکستان نے جرآت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ یہ دن اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں تاہم مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلح افواج نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ثبوت دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کہا کہ پاکستان جارحیت مسلط کرنے پر جنگ دشمن تک لے گیا، بھارت کو خوش فہمی میں بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑا، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان زندہ باد!

ہم جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے، عمران خان

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کو ناکام بنایا، جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے پاکستان کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا، جوابی کارروائی میں بھارت کا ہواباز گرفتار ہوا، ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔

rawalpindi

ISPR

DG ISPR

Abhinandan

Operation Swift Retort

major general ahmed sharif chaudhry

india plane