Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، بیشترتاجر تنظیموں کا آج کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ٹی ایل پی نے ہڑتال کی کال دی تھی
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 09:58am
ہڑتال سے چھوٹے تاجرزیادہ متاثر ہوں گے، تاجر - تصویر/ روئٹرز
ہڑتال سے چھوٹے تاجرزیادہ متاثر ہوں گے، تاجر - تصویر/ روئٹرز

کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال سے چھوٹے تاجرزیادہ متاثر ہوں گے۔

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ٹی ایل پی نے ہڑتال کی کال دی ہے جس پر تاجروں کا کہنا ہے موجودہ خراب معاشی صورت حال میں کاروبار بند کرنا ممکن نہیں۔

مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن موجودہ صورت حال سے سب سے زیادہ چھوٹے تاجر اور دھاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں دوکانیں اور کاروبار بند ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آرہا ہے، مشتعل افراد نے ٹائرجلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بلدیہ ٹاؤن قائم خانی روڈ بندکردی ہے۔

کارکنوں نے اورنگی، بلدیہ، اتحاد ٹاون اور ملیرمیں دکانیں اور اسکول بند کرائے ہیں۔

karachi

Economic Crises

Karachi Business