کیفی خلیل کا ”کہانی سنو 2.0“ یوٹیوب کی ٹاپ 10 گلوبل ویڈیوز میں شامل
پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ہٹ سنگل ’کہانی سنو 2.0‘ کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی گلوبل میوزک ویڈیوز میں شامل ہونے کے بعد اپنے مداحوں کی حمایت اور محبت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
”کنا یاری“ اسٹار نے اتوار کو کئے گئے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”اللہ کا شکر ہے اور آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ کی خالص محبت اور حمایت کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں، میرے تمام مداحوں کے لیے میں ہمیشہ شکر گزر رہوں گا اور ہمیشہ کوشش کروں گا کہ آپ سب کے لیے ہمیشہ لکھتا رہوں، جو میں محسوس کرتا ہوں آپ سب کیلئے، تم سب کیلئے پیار میرے ٹوٹے ہوئے دوستوں۔“
کیفی خلیل کے کوک اسٹوڈیو کے کامیاب گانے ”کنا یاری“ کے پروڈیوسر زلفی نے بھی گلوکار کو مبارکباد دی، اور بغیر کسی میوزک لیبل کی مدد کے خود ہی ہٹ گانا بنانے پر ان کی تعریف کی۔
ذوالفقار خان المعروف ذلفی نے لکھا، ”کہانی سنو 2.0 گلوبل ٹاپ ٹین میں پہنچ گیا! واہ! ہم سب کے لیے کیا خبر ہے!۔“
انہوں نے مزید لکھا، ”پاکستان کے لیے حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر کسی گیت اور فنکار کے لیے یہ شاید سب سے بڑی کامیابی ہے۔ کہانی سنو 2.0 از کیفی خلیل اس وقت یوٹیوب گلوبل میوزک ویڈیو چارٹس پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ جو پاکستان میں ایسا کرنے والا پہلا گانا ہے۔ سرفہرست دیگر افراد میں ریما اور سیلینا کے ساتھ کیلم ڈاؤن، شکیرا، مائلی سائرس اور حالیہ لاطینی ہٹ قے ویلواس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بلیک پنک، ریحانہ، اوزونا، اریجیت ٹاپ ٹین سے باہر ہیں۔ اس لوگوں کو دیکھیں جن کے ساتھ کیفی چارٹ میں موجود ہے!۔“
کیفی کی تعریف میں انہوں نے لکھا، ”یہ لیاری کا ایک عاجز بندہ ہے جو اپنی محبت کے لیے موسیقی بنا رہا ہے۔ اس سے محبت کا اظہار کررہا ہے۔ بغیر کسی تہہ کے مستند طریقے سے اظہار کرنا۔ اپنے چھوٹے سے سٹوڈیو کی جگہ پر بیٹھ کر، موسیقی کی تیاری اور ریکارڈنگ کے بارے میں سیکھتے ہوئے تخلیق کرنا۔ لیاری کے دیگر لوگوں کے ساتھ صرف آڈیو انجینئرنگ کے لیے بھی تعاون کرنا۔ اور بالکل اسی طرح اس نے کہانی سنو تیار کی۔ ایک آزاد فنکار بغیر کسی لیبل کے آزادانہ طور پر گانا جاری کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں اس سے زیادہ حیرت انگیز کہانی کیا ہے۔“
ذلفی لکھتے ہیں، ”میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ تمام فنکاروں کے لیے ممکن ہے۔ ہم نے ماضی قریب میں پاکستانی موسیقی کو، پلیٹ فارم کے ساتھ اور بغیر، عالمی چارٹ تک پہنچتے دیکھا ہے۔ گیٹ کھلا ہے۔ دنیا سن رہی ہے۔ دنیا ہماری کہانیاں جاننا چاہتی ہے۔ ہماری منفرد کہانیاں ہماری منفرد داستانوں، ساخت، خیالات اور راگوں کے ساتھ۔ صرف ایک خیال - بس ان سب کو عاجزی کے ساتھ پکانے کی کوشش کریں۔ تب اس پر کائنات کی برکت ہوگی۔“
“ کیفی خلیل ماشاءاللہ۔ جیتے رہو اور ایسے ہی سچے اظہار پسند رہو۔ ساری دنیا میں پرفارم کرتے رہو اور ہمیشہ ڈھونڈتے رہو۔ یہ سب بھی ایک اور شروعات ہی ہے آپ کے لیے۔“
Comments are closed on this story.