Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف کے ماسک اسٹیڈیم لے جانے پرعمران ریاض پر پولیس کا تشدد

عمران ریاض دوستوں کے ہمراہ پی ایس ایل میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم گئے تھے
شائع 26 فروری 2023 10:07pm

لاہور پولیس نے صحافی عمران ریاض کے دوستوں پر تشدد کیا ہے، صحافی عمران ریاض اپنے دوستوں کے ہمراہ پی ایس ایل میچ دیکھنے کےلئے قذافی اسٹیڈیم گئے تھے۔

لاہور پولیس نے صحافی عمران ریاض اور ان کے ساتھیوں کو مقتول اینکر ارشد شریف کے ماسک اسٹیڈیم لے جانے سے روکنے کےلئے تشدد کا راستہ اپنایا۔

پولیس نے جب ارشد شریف کے ماسک قذافی اسٹیڈیم لے جانے سے روکا تو صحافی عمران ریاض اور پولیس میں بحث و تکرار شروع ہوگئی۔

عمران ریاض نے پولیس والوں سے کہا کہ اۤپ کس قانون کے تحت روک رہے ہیں، میچ کا ٹکٹ ہونے کے باوجود اۤپ مجھے نہیں روک سکتے۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ انھوں نے پولیس کو بتایا کہ اسٹیڈیم میں ارشد شریف کی تصویر والے ماسک لے جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جس پر پولیس نے تشدد کا راستہ اپنایا جو افسوسناک ہے۔

عمران ریاض نے بھی ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے انکار کیا اور ساتھیوں کے ہمراہ واپس چلے گئے۔

پولیس کا مؤقف تھا کہ پی سی بی کا قانون ہے، اس لئے ارشد شریف کی تصویر والے ماسک کے ساتھ عمران ریاض کو اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

صحافتی برادری نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر پولیس کی جانب سے عمران ریاض سے غیرمناسب رویہ اپنانے اور ان کے دوستوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

lahore police

PSL8

Imran Riaz