Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائے کے ساتھ ”پاپے“ کھانا کتنا خطرناک ہے، جان کر آپ ناشتہ بدل لیں گے

”چائے رَسک“ کھانا کتنا ”رِسک“ سے بھرپور ہے شاید آپ نہیں جانتے۔
شائع 26 فروری 2023 09:22pm

اگر آپ غریب پاکستانی یا مڈل کلاس بھی ہیں تو ناشتے میں ”چائے پاپا“ ضرور کھاتے ہوں گے، ضروری نہیں کہ روز، لیکن ہفتے میں دو بار تو ضرور ناشتے میں چائے پاپا کھایا جاتا ہوگا۔

اب اگر کوئی امیر یا ممی ڈیڈی یہ پڑھ رہے ہیں اور کنفیوز ہیں کہ غریب اپنے ابّا جی چائے کے ساتھ نگل رہے ہیں، تو تھوڑا رک جائیں۔

تھوڑا جان لیں کہ پاپے ہوتے کیا ہیں۔

پاپے دراصل ہوتے ڈبل روٹی یعنی بریڈ ہی ہیں لیکن ڈبل روٹی کی طرح نرم ملائم نہیں ہوتے، اکڑ میں رہتے ہیں (ناجانے کیوں ، حالانکہ ہوتے غریب کی غذا ہی ہیں) یعنی سخت ہوتے ہیں۔

پاپے کو انگریزی میں ”رسک“ کہتے ہیں۔ اور اکثر پاکستانی عوام اور بھارت کے کچھ علاقوں میں رسک اور چائے کا تال میل خوب بیٹھتا ہے۔

لیکن یہ ”چائے رَسک“ کھانا کتنا ”رِسک“ سے بھرپور ہے شاید آپ نہیں جانتے۔

تو چلئے ہم بتا دیتے ہیں، چائے کے ساتھ پاپے کھانے سے آپ کی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس سے کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین کی رائے

پاپوں میں موجود شوگر کی بھاری مقدار ، جیلاٹن اور ٹرانس فیٹس انسان کی قوت مدافعت کو متاثر کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پاپے میں روٹی سے بھی زیادہ کیلوریز ہوتی ہے، تقریباً 100 گرام پاپے یا بسکٹ میں407 کلو کیلوریز ہوسکتی ہے۔

چائے کے ساتھ رسک کھانے کے پانچ مضر اثرات ہیں، جو ذیل میں درج ہیں۔

چینی سے بھرپور

پاپوں میں مٹھاس پیدا کرنے کیلئے ریفائنڈ چینی کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، جو کئی طرح سے صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

پاپے خون میں شوگر کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے ذیابیطس جیسی سنگین بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

آٹے کے پاپے

پاپوں میں سوجی کا استعمال بہت کم ہوتا ہے، زیادہ تر پاپوں میں یا تو آٹا ہوتا ہے یا سوجی کی کچھ مقدار میں آٹا ملا ہوا ہوتا ہے۔ اسے ہضم کرنا آسان نہیں ہے، یہ وزن بڑھانے میں معاون ہے اور آپ کا ہاضمہ خراب کرتا ہے۔

بوض اوقات پاپوں میں باسی روٹی کو گرائنڈ کرکے بھی شامل کیا جاتا ہے۔

دل کی بیماریوں کا خطرہ

چائے کے ساتھ پاپے کھانا دل کی صحت کیلئے بالکل بھی موزوں نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ان تمام خطرات بڑھاتا ہے جو دل کی بیماری کے بڑے عوامل میں شامل ہیں۔ جیسے ہائی بلڈ پریشر، زیادہ وزن، ذیابیطس، کولیسٹرول وغیرہ۔

آنتوں کو نقصان

اگر آپ چائے کے ساتھ پاپے باقاعدی سے کھاتے ہیں تو یہ آنتوں کے السر کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ معدے میں گیس، خراب ہاضمہ، بدہضمی، قبض اور دیگر کئی مسائل کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

اگر آپ صحت کے ان مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو اب چائے کے ساتھ پاپے کھانے سے گریز کریں۔

Health Risk

Tea

weird

Rusk

Indian Breakfast

Pakistani Breakfast