لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران اجرتی قاتل عباس عرف باسو ہلاک
لاہور میں سی آئی اے اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اجرتی قاتل ہلاک ہوگیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم عباس نے دو افراد کو قتل کیا تھا۔
سی آئی اے چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں اجرتی قاتل، بھتہ خور اور دوہرے قتل کا اشتہاری ملزم عباس عرف باسو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلیے پولیس ٹیم نے سندر کے علاقے میں چھاپہ مارا تھا، جہاں ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم عباس عرف باسو ہلاک ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عباس نے شہری اشرف اور اس کے بیٹے عظیم کو گھر سے باہر نکال کر سر میں گولیاں ماری تھیں۔
پولیس کی جانب سے شوٹرز عباس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
Comments are closed on this story.