Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی اۤئی جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن گوجرانولہ میں گرفتاریاں

گوجرانوالا سے150گرفتاریوں کے بعد جیل جانےوالوں کی تعداد 350 ہوگئی،فواد چوہدری
شائع 26 فروری 2023 08:19pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی اۤئی) کی جیل بھرو تحریک کے پانچویں دن گوجرانولہ میں گرفتاریاں دی گئیں ، گوجرانوالہ میں احتجاج کی قیادت تحریک انصاف کی رہنما اور صوبائی صدر یاسمین راشد نے کی۔

پاکستان تحریک انصاف کی 22 فروری کو شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے پانچویں روز گوجرانوالہ میں گرفتاریاں دی گئیں۔

گوجرانوالہ میں بڑی تعداد میں کپتان کے کھلاڑی سڑکوں پر اۤئے اور جیل کے سامنے کھڑی قیدی وینوں پر چڑھ گے۔ پی ٹی اۤئی کارکنوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور ہاتھ بلند کرکے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے رضاکا رانہ طور پر گرفتاری دی۔ جس کے بعد پولیس کارکنوں سے بھری قیدی وین کو لے کر روانہ ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

گوجرانوالہ میں جیل بھرو تحریک کی قیادت پی ٹی آئی کی صوبائی صدر یاسمین راشد نے کی۔ یاسمین راشد کے لاہور روانہ ہونے کے بعد کارکن پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تحریک میں آج گوجرانوالہ سے ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگوں نے گرفتاری دی ہیں۔ اس کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کی تعداد تین سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے، قوم ان ہیروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف نے 22 فروری کو جیل بھرو تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا۔ گوجرانولہ سے قبل لاہور، پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی جیل بھرو تحریک کے لیے قائدین اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے لیے جمع ہوتے رہے ہیں۔

جیل بھرو تحریک میں اب تک پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، مراد راس، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز شیمہ ، محمد مدنی اور دیگر گرفتاریاں دے چکے ہیں۔

PDM

Punjab police

Jail Bharo Tehreek