Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تائیوان گھومنے جانا ہے؟ اخراجات حکومت ادا کرے گی

آفر کے لیے کسی خاص شرط کی نہیں، صرف ایک سیاح بننے کی ضرورت ہے۔
اپ ڈیٹ 27 فروری 2023 10:01am

فرض کریں کہ آپ تائیوان کی طرف روانہ ہوں، اس کے تمام شاندار شہر اور خوبصورتیاں دیکھیں۔ اب، تصور کریں کہ ایسا کرنے کے لیے آپ کو ادائیگی کی جا رہی ہو۔

یہ کوئی خواب یا افواہ نہیں، بلکہ تائیوان واقعی وہاں جانے والوں کو ادائیگی کررہا ہے، اور آفر کے لیے کسی خاص مہارت کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ آپ کو صرف ایک سیاح بننے کی ضرورت ہے جو تائیوان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا سیاحتی شعبہ عالمی وبا کورونا سے پہلے کی حالت میں واپس لانے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو جزیرے کی جانب راغب کرنے کی کوشش میں، تائیوان کی حکومت وہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے ہر ایک کو 165 ڈالرز کے برابر رقم ادا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اگر آپ ٹور گروپ ہیں تو اور بھی بہتر، کیونکہ آپ کو فی گروپ 658 ڈالرز تک کی پیشکش کی جائے گی۔

ان نئے اقدامات کا اعلان جمعرات کو تائیوان کے وزیر اعظم چن چن جین نے کیا، جنہوں نے کہا کہ تائیوان 2023 میں چھ ملین سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

2022 میں، جزیرہِ تائیوان میں صرف نو لاکھ سیاح داخل ہوئے، جو تائیوان کی سیاحت کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

تائیوان ٹورازم بیورو کے مطابق، 2019 میں جزیرے نے 11.8 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی گنتی کی (گزشتہ سالوں سے 7 فیصد زیادہ)۔

اگرچہ الاؤنسز کی کسی حد کی تفصیلات ابھی بہت کم ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ وانگ کو سائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاحوں کو یہ رقم ڈیجیٹل طور پر ملے گی، اور وہ اسے چھٹیوں کے دوران اپنے اخراجات بشمول ان کے ہوٹل اور رہائش کی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

تاہم، رقوم پانے والے لوگوں کی تعداد کچھ حد تک محدود ہوگی۔ تائیوان کے منصوبے کے مطابق حکومت پانچ لاکھ افراد اور 90 ہزار ٹور گروپس کو ادائیگیاں جاری کرے گی۔

سیاحتی الاؤنس کے لیے درخواست دینے کے طریقے کے بارے میں مزید تفصیلات مستقبل قریب میں متوقع ہیں۔

Taiwan

Paying to Tourist