Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، پرویزالہیٰ

ہوسکتا ہے کہ شہبازشریف کو فقیروں کی گینزبُک میں شامل کردیا جائے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 26 فروری 2023 03:37pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، ان کا نام فقیروں کی گینزبُک میں شامل کر دیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اب چائے میں چینی اور اسکے بسکٹ نہیں ملیں گے۔ ہر وزیر اپنا بجلی کا بل خود ادا کرئے گا، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ اتنا سمجھ دار وزیر اعظم دنیا میں نہیں دیکھا وہ شہباز شریف کے شاداہنے بجا رہا ہے۔

چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔ اس طرہ امتیاز کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ انہیں فقیروں کی گینزبُک میں شامل کر دیا جائے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں انتخابات پر ازخود نوٹس کی سماعت کرنے والے چیف جسٹس سمیت بیشتر جج اسی بینچ میں شامل تھے جنہوں نےعمران خان کے عدم اعتماد پر فیصلہ دیا تھا، اس فیصلے پر مریم اور ان کے ابا جی سمیت رانا ثناء اللہ تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

PM Shehbaz Sharif