Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”یاسمین راشد سے کہتی ہوں اس لیول پر مجھے نہ لائیں جس پر میں نہیں جانا چاہتی“

عظمی بخاری تحریک انصاف کے رہنماؤں پر برس پڑیں
شائع 26 فروری 2023 03:52pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد جیل کیوں نہیں جاتیں؟ یاسمین راشد سے کہتی ہوں اس لیول پر مجھے نہ لائیں جس پر میں نہیں جانا چاہتی، بدتمیزی کریں گی تو اس سے زیادہ بڑا طمانچہ پڑے گا۔

عظمی بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا فنڈز میں سے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی پیڈ بنوایا، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ایک مردہ خانہ نہیں بنواسکیں آپ ہار گئی تھیں، ریزرو سیٹ پر آگئیں کورونا فنڈز کا جواب کس نے دینا ہے؟

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو جانوروں نے لاشیں کھائیں اس کا بھی آپ نے جواب دینا ہے آپ کے رشتہ داروں کو پارکنگ کے ٹھیکے ملتے تھے آپ نے ملک میں مفت ادویات بند کرادیں پی آئی سی میں آپ کو دھکے مار کر نکالا گیا تھا پارٹی پر آپ کی کوئی گرفت نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کون سا گھناؤنا الزام ہے جو آپ کے لیڈرنے نہیں کیا آئیے کرتے ہیں ٹیرین وائٹ اور عمران خان کی آڈیو لیکس پر بات آپ کو منہ چھپانا پڑے گا آئندہ اپنی زبان کھولنے سے پہلے دھیان رکھیں کہ آپ کو جواب آپ کی زبان میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پھر آپ کو کینسر کارڈ لے کر گھومنا پڑتا ہے 24 گھنٹے میں زین قریشی کو ابو کی فکر ہوگئی ابو نے بتایا کہ میں تو بیمار بہت، میرا تو گزارا نہیں ہوسکتا یاسمین راشد جیل کیوں نہیں جاتیں؟

عظمی بخاری نے کہا کہ پرویز الہی کو جیل جانا چاہئے اسد عمر نے جیل سے فرمائش بھیجی ہے کہ پرویز الہی کو جیل جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یاسمین راشد سے کہتی ہوں اس لیول پر مجھے نہ لائیں جس پر میں نہیں جانا چاہتی آپ بدتمیزی کریں گی تو اس سے زیادہ بڑا طمانچہ پڑے گا۔

uzma bukhari

Jail Bharo Tehreek