Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بااثر افراد کا گھر پر قبضے کے لئے خواتین پر مبینہ تشدد

بااثر افراد نے ڈنڈوں سے مارا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، متاثرہ خواتین کا بیان
شائع 26 فروری 2023 11:28am
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

رنگ شاہ کے علاقے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر گھر پر قبضہ کرنے کیلئے خواتین پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔

عارف والا کے تھانہ رنگ شاہ کے علاقے میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر گھر پر قبضہ کرنے کیلئے ڈنڈوں سے گھر پر حملہ کردیا اور وہاں موجود خواتین کو تشد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خواتین کا بیان ہے کہ بااثر افراد ہمارے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، جس کے لئے انہوں نے گھر میں موجود خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

punjab

violence against women