Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد میں سلینڈر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق

حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے، 3 کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو
شائع 26 فروری 2023 11:08am

سکھیکی میں فوڈ پوائنٹ میں سیلنڈر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہیں۔

حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں سیلنڈر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے، تاہم 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ سکھیکی میں واقع فوڈ پوائنٹ میں پیش آیا، جس میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم 3 افراد دوران علاج چلے بسے، اور بچ جانے والے تین افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

Cylinder blast