Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یا عذاب میں، شیخ رشید

اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا، شیخ رشید
شائع 26 فروری 2023 10:26am

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ہکنا ہے کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرلے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یا عذاب میں، اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی 42 فیصد بڑھ گئی ہے، اور جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ بھی ڈبڑھ گیا ہے۔ غریب ڈیفالٹ ہو چکا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے، اب ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچا سکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دیکھناہوگا کہ ملک کو سول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جا رہا ہے، حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے1997 کی تاریخ دہرانہ چاہتے ہیں، لیکن ناکام ہوں گے، اب عدالتوں پر حملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا۔

سابق وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرے گی تو ملک میں معاشی اور اقتصادی استحکام آئے گا، 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈ لائن ہے، پی ڈی ایم (PDM) فیصلہ کر لے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب یا عذاب میں۔

PDM

Sheikh Rasheed

Supreme Court of Pakistan