Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے والے چلے گئے، بلاول بھٹو

"ہمارا مقابلہ کسی کٹھ پتلی جماعت سے نہیں"
شائع 26 فروری 2023 10:21am
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے والا چلا گیا اور پروگرام اسی نام سے چل رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کرنے والے ماضی میں اس کے مخالف تھے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں بلاول بھٹو کے جوتوں کی قیمت کیا ہے؟

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کہتے تھے وہ ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا ہمارا مقابلہ کسی کٹھ پتلی جماعت سے نہیں بلکہ غربت اور مہنگائی سے ہے ملک میں سیاسی آئینی اور معاشی بحران ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Benazir Income Support Programme