Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی، زیرِتعمیر عمارت کا بالائی حصہ گرگیا، گورنر سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

عمارت کو ایک ہفتہ قبل مکان تعمیر کیا گیا تھا
شائع 26 فروری 2023 10:05am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کےعلاقے پٹیل پاڑہ گزشتہ روز فٹبال گراؤنڈ کے قریب دو منزلہ زیر تعمیرعمارت کا ایک حصہ گرگیا۔

حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت امجد خان ولد رحمان خان کے نام سے ہوئی جبکہ واقعہ میں خاتون سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عمارت 60 سے 70 گز کی جگہ پر ایک ہفتہ قبل مکان تعمیر کیا گیا تھا اور پہلی منزل پر کچی چھت ڈال کرگھربنایا گیا تھا۔

عمارت ملبے سے تمام زخمیوں کو نکال لیاگیا جبکہ گورنر سندھ نے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

karachi