Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر مختار کی شادی میں ہانیہ عامر اور دنانیر کی ڈانس ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر نے اپنے ڈانس سے مداحوں کے دل جیت لیے
شائع 26 فروری 2023 12:08am

پاکستان کے معروف ٹی وی پروڈیوسر عمر مختار کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں پاکستانی فنکاروں خوب ہلہ گلہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے ہانیہ عامر، شازیہ وجاہت ، یاسر حسین اور دنانیر مبین سمیت دیگر نے مختلف گانوں پر ڈانس کیا ہے ۔

ہانیہ عامر نے آر آر آر فلم کے ایوارڈ یافتہ گانے ’ناچو ناچو‘ پر ہانیہ کے ڈانس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ دنانیر کو بھارتی گانے ’دل میں جو باتیں ہیں‘ میں اپنے کزنز اور بہن بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے اپنے بیٹوں کے ہمرہ بالی ووڈ گیت ’ٹھگ لے‘ پر اس مہارت کے ساتھ کیا کہ دیکھنے والوں نے بھی خوب داد دی ۔

شادی کی تقریب میں گلوکار فرحان سعید نے بھی پرفارم کیا۔

Hania Aamir

dananeer

Umar mukhtar

Shazia wajahat