Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی پر 4 کروڑ 83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دعویٰ

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ایک کروڑ 96 لاکھ کی ادائیگی کا مطالبہ
شائع 25 فروری 2023 10:42pm

پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا نادہندہ ہے،ایل ڈبلیو ایم سی نے پی سی بی سے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے جس میں واجب الادا ایک کروڑ 96 لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایل ڈبلیوایم سی کے مطابق پی سی بی پر4 کروڑ83 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے 2017 سے اب تک کسی سیریز کے واجبات ادا نہیں کئے۔

لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط کی کاپی اور واجبات کی تفصیل آج نیوز نےحاصل کرلی ہے۔

PCB

punjab care taker cabinet

Lahore Waste Management Company