Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید، دو زخمی

دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، حملے میں ایس پی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 11:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خضدار میں ایک بم دھماکہ کے ذریعے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب خضدار پولیس کی گاڑی جھالاوان کمپلیکس ایریا میں معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبز ئی لیوز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جائے وقوعہ کو لیویز فورس نے گھیرے میں لے لیا اور زخمی و جاں بحق افراد کو اسپتال پہنچایا گیا۔

اس سے قبل ڈی سی خضدار نے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو اسپتال طلب کیا۔

افسوسناک واقعہ کی جےیو آئی سینئر رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جوانوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ پولیس جوان عوام کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض نبہاتے ہیں، ان کو نشانہ بنانا امن عامہ کو خراب کرنے کی کوشش ہے، سکیورٹی ادارے اس طرح کی دہشت گردی کا قلعہ قمع کرکے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

بلوچستان

Blast

khuzdar