Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز الہٰی، شیخ رشید، فرح گوگی کیخلاف پنجاب اینٹی کرپشن سرگرم

اینٹی کرپشن کو کرپٹ افسران اور سابق وزرا کو گرفتار کرنے کا حکم مل گیا،ذرائع
شائع 25 فروری 2023 07:10pm

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزراء ، سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب سمیت فرح گوگی، محمود الرشید، مونس الہیٰ سے متعلق تحقیقات کا اۤغاز کردیا ہے جبکہ سابق وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف بھی انکوائری کو ری اوپن کر دیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور پرویزالہیٰ نے کتنی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریلیف دیا، کتنے رقبے کی منظوری دی گئی اور کتنے رقبے پرسوسائٹیز بنائی گئیں، سب کی تحقیقات کی جائیں گی۔

فرخ گوگی کےخلاف نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ایل ڈی اے کے معاملات پر انکوائری کو مؤخر کیا گیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کےخلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا گیا ہے۔

رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل کو بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کردیا گیا ہے، سابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کے وزرا کوانکوائری کیلئے بلایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، مونس الہیٰ اور دیگر سابق وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ذرئع نے یہ بھی بتایا کہ اینٹی کرپشن کو کرپٹ افسران اورسابق وزرا کو گرفتار کرنے کا حکم بھی مل گیا ہے، اس حوالے سے اگلے ہفتے سے انکوائریاں اور گرفتاریاں ہونے کے امکانات ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں کے سینئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے، جو افسر ریکارڈ میں تعاون نہیں کرے گا اسے گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

ذائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسر انور شاہ پر فائلیں غائب کرنے کا الزام ہے، اس لئے ان کے گھرکا پتا نہ دینے والوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

pti

NAB

Sheikh Rasheed