Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی پر یزائیڈنگ افسر اظہر طارق کو ایک سال قید کی سزا

ملزم سے بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز بک براۤمد ہوئی تھی
شائع 25 فروری 2023 04:49pm
فوٹو بذریعہ اے ایف پی
فوٹو بذریعہ اے ایف پی

کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی پریزائیڈنگ افسر اظہرطارق کو ایک سال قید اور پچیس ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ پیپرزبک برآمدگی کے کیس میں جعلی پریزائیڈنگ افسر اظہرطارق پر جرم ثابت ہوگیا۔

عدالت نے اظہرطارق کو ایک سال قید کی سزا سنائی اور ملزم کو 25 ہزارجرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

Karachi Local Bodies Election 2023

Karachi politics