لاہور میں نجی اسکولز کے طلباء گینگ کا انکشاف، مقدمہ درج
ملزمان تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے خوف و حراس پھیلاتے تھے، پولیس
لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔
35 رکنی گینگ کو 102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتا ہے جو مختلف اسکولز کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام میں گینگ پر مقدمہ درج کرکے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف اسکولز کے کم عمر طالب علموں نے گروہ بنایا، گروہ کے دیگر افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
چند روز قبل ملزمان نے ایک طالب علم کو اسنوکر کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب کہ ملزمان تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے خوف و حراس پھیلاتے تھے۔
lahore
Student
Punjab police
gang
مقبول ترین
Comments are closed on this story.