Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف شہری پرتشدد کا مقدمہ درج

سیمابیہ طاہر کے ہمراہ موجود کارکنوں نے مجھ پرتشدد کیا، شہری
شائع 25 فروری 2023 03:44pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر کےخلاف شہری پرتشدد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ شہری کی درخواست پرتھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔

شہری کی جانب سے ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ روزکمیٹی چوک میں سیمابیہ طاہر کے ہمراہ موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نےمجھ پرتشدد کیا۔

شہری نے الزام عائد کیا کہ ویڈیو بنانے پرسیمابیہ طاہراورکارکنوں نےموبائل بھی فون چھین لیا۔

درخواست میں پولیس سے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

rawalpindi

Pakistan Tehreek Insaf

Jail Bharo Tehreek