Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: پولیس کی گاڑی کی ٹکرسے بچہ جاں بحق، خاتون اور 2 بچے زخمی

حادثہ سپرہائی وے جمالی پل کے قریب پیش آیا
شائع 25 فروری 2023 03:31pm
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے کچلی گئی - اسکرین گریب
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے کچلی گئی - اسکرین گریب

کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ طور پر پولیس افسر کی گاڑی کی ٹکر سے سڑک پارکرنے والا بچہ جاں بحق ، خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی پولیس افسر کی گاڑی کے نیچے کچلی گئی، عوام کو جمع ہوتے دیکھ کرڈرائیورگاڑی بھگا لے گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیزرفتار گاڑی کی ٹکرلگتے ہی خاتون اور بچے دور جا گرے، گاڑی میں خاتون بیٹھی تھی جسے ڈرائیور چلا رہا تھا۔

عینی شاہدنے مزید بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی فیملی سے ہیں۔

karachi

traffic accident

child dead

POLICE CAR