Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے ججز پر سوچے سمجھے طریقے سے حملے ہورہے ہیں، عمران خان

سپریم کورٹ پر حملہ کر کے یہ جنگل کا قانون نافذ کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 25 فروری 2023 02:43pm
فوٹو۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر سوچے سمجھے طریقے سے حملے ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ یہ حملے پی ڈی ایم اور مریم نواز کررہی ہیں، یہ لوگ کرپشن کی دولت پر پلے ہیں، ان لوگوں کا واحد مقصد الیکشن سے راہ فرار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کر کے یہ جنگل کا قانون نافذ کررہے ہیں، یہ وفاق کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

pti

PDM

Maryam Nawaz

اسلام آباد

imran khan

Supreme Court of Pakistan