Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکاروں کیخلاف خواتین کو تنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

ایگل اسکواڈ کے اہلکارفیملیز کو تنگ کرکے رقم حاصل کرتے تھے
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 02:56pm
ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی، ترجمان پولیس - تصویر: اے پی پی/ فائل
ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی، ترجمان پولیس - تصویر: اے پی پی/ فائل

اسلام آباد پولیس کے ایگل اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف خواتین کو تنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ شالیمارمیں درج کیا گیا جس کے مطابق ایگل اسکواڈ کے اہلکارفیملیز کو تنگ کرکے رقم حاصل کرتے تھے۔

ترجمان پولیس کا مذکورہ واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد

islamabad police