Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں شاپنگ مال، مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکم

کمشنر کراچی کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط
شائع 25 فروری 2023 01:23pm
تصویر: اے ایف/ فائل
تصویر: اے ایف/ فائل

کمشنر کراچی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز کو شہر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پرکمشنر کراچی نے تجارتی مراکزاورشاپنگ مالزرات ساڑھے 8 بجے بند کرانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کئے جائیں اور توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے۔

کمشنرکراچی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزسے نئے حکم نامے پر عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

پاکستان

karachi

Commissioner Karachi