Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے 77 گرفتار کارکنوں کی فہرست جاری کر دی

گرفتار افراد پر 3 ایم پی او لگا کر فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال
شائع 25 فروری 2023 01:12pm

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل نے لاہور سے گرفتار 77 کارکنوں کی فہرست جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے گرفتار افراد پر 3 ایم پی او لگا کر فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی۔

کوٹ لکھپت جیل حکام نے پی ٹی آئی کے 77 گرفتار کارکنوں کی فہرست جاری کر دی،گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل بھی کر دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو اٹک، اعظم سواتی کو رحیم یار خان، مراد راس کو ڈی جی خان، سینٹر ولید اقبال کو لیہ، عمر سرفراز چیمہ کو بھکر اور محمد مدنی کو بہاولپور جیل منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 24 رہنما اور کارکن ڈسٹرکٹ جیل لیہ، 24 ڈسٹرکٹ جیل بھکر اور 25 کو راجن پور جیل منتقل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی 77 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست پر کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف 3 ایم پی او نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے اور فہرست محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاک کرنے پر 3 ایم پی او لگائی گئی، ان احکامات سے مرکزی قیادت کو 30 سے 90 روز تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، سینٹر ولید اقبال اور دیگر کارکنوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، ان درخواستوں پر جسٹس شہرام سرور چوہدری کل سماعت کریں گے۔

pti

imran khan

Jail Bharo Tehreek

Jail Kot Lakhpat Lahore