Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا کالی مُرغی ایام سمانی کے انڈے بھی کالے ہوتے ہیں

اس مرغی کے ایک انڈے کی قیمت آپ کو حیران کردے گی
شائع 25 فروری 2023 12:47pm

ٓمرغی کا رنگ کالا ہونا معمول کی بات ہے لیکن اگر اس کالی مرغی کے انڈے بھی شدید سیاہ ہوں تو یہ یقینناً حیران کن ہوگا۔

سوشل میڈیا پرکالے انڈے دینے والی کالی مرغیوں کی تصاویرنے صارفین کو اسی حیرت میں مبتلا کررکھا ہے، جن پر تبصرے کرنے والوں میں سے بیشتر کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

اب ایک مصری ماہر نے مرغی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل کالی مرغیاں ”ایام سمانی“ ہیں۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ان مرغیوں کو بلیک سمانی چکن یا ”سمانی ڈے“ بھی کہا جاتا ہے جو سر تاپا کالی ہوتی ہیں حتیٰ کہ ان کی چونچ اور کلغی بھی اسی رنگ کی ہوتی ہے۔

تاہم صارفین کو بتادیا گیا ہے کہ ان مرغیوں کے انڈے بھی کالے ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

مصرمیں چڑیا گھر کے مرکزی محکمہ کے سربراہ محمد رجائی نے تصدیق کی کہ ایسی خبریں گمراہ کن ہیں، یہ کالےانڈے صرف سوشل میڈیا پر پائے جاتے ہیں۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ موجودہ تمام اقسام کی مرغیاں کالے انڈے نہیں دیتیں۔ رجائی نے وضاحت کی کہ انڈونیشین سیاہ چکن جسے ”ایام سمانی“ کہا جاتا ہے، مرغی کینسبتاً حالیہ اقسام میں سے ایک ہے جس کی ابتدا انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے سے ہے۔ یہ چکن گہرے سیاہ رنگ کے لیے جانا جاتا ہےجس کے پر، چونچ، آنکھیں، جلد، گوشت، ہڈیاںیہاں تک کہ اندرونی اعضاء تک کا رنگ بھی کالا ہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس مرغی کے انڈے دیگرمرغیوں کی طرح نارمل ہیں البتہ سفید کے بجائے یہ کریم رنگ کے قریب ہیں، تاہم آپ اس میں اور مرغی کے انڈوں میں کوئی فرق محسوس نہیں کریں گے۔

ایام سمانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پراس مرغی کی پاکستان میں دستیابی کی خبریں خاصی وائرل ہوئی تھیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد زاہد یہ نسل پالتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایام سمانی کا ایک جوڑا 2 لاکھ روپے تک میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ ایک انڈے کی قیمت 10 ہزار روپے ہے۔

Indonesia

Ayam Cemani

Black Chicken