Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کو شاہ پور جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا

اڈیالہ جیل میں صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہی قید رکھا گیا ہے
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 12:45pm

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار فیضل الحسن چوہان، ذلفی بخاری اور صداقت عباسی سمیت 6 رہنماؤں کو شاہ پور جیل سرگودھا منتقل کردیا گیا ۔

گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے رضاکارانہ گرفتاریاں دینے والوں میں 47 افراد کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔

پی ٹی آئی کے 6 سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کواڈیالہ جیل پہنچایا گیاتھاجن میں سابقہ ممبران اسمبلی صداقت عباسی،زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، اعجازخان جازی سمیت دیگرشامل ہیں ۔

تمام ممبران اسمبلی کو قیدی وین کے ذریعے رات گئے شاہ پور سرگودھا منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 41 کارکنوں کو اڈیالہ جیل میں ہی قیدیوں رکھا گیا ہے ۔

پولیس نے 47 افراد کو قید کرنے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گزشتہ روز کمیٹی چوک سے رضاکارنہ گرفتاریوں دی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

rawalpindi

arrest

pti leaders

Jail Bharo Tehreek