Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

کراچی، گرین لائن ٹریک پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ٹریک کا مرمتی کام مکمل کرکے بس سروس بحال کردی، انتظامیہ
شائع 25 فروری 2023 10:39am
تصویر/ اسکرین گریب یوٹیوب
تصویر/ اسکرین گریب یوٹیوب

گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن ٹریک پر بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کا مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد گرین لائن بسیں اپنے معمول کے چلائی جارہی ہیں۔

مزید کہا کہ گزشتہ روز ناگن چورنگی سے سخی حسن ٹریک پر گرین لائن بس جنگلا توڑ کر فوٹ پاتھ پر آگئی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ

انتظامیہ نے کہا کہ گرین لائن بس ٹریک کے اردگرد رہنے والے خانہ بدوشوں کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بس کو حادثے سے دوچار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

karachi

Sindh government

Green Line Bus

Nagan Chowrangi