Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے، وزیر تجارت

نوید قمر کی پاک امریکا ٹیفا اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ
شائع 25 فروری 2023 08:50am
امریکاہماری برآمدات کیلیےسب سےبڑی منڈی ہے،نویرقمر -تصویر/ ریڈیو پاکستان
امریکاہماری برآمدات کیلیےسب سےبڑی منڈی ہے،نویرقمر -تصویر/ ریڈیو پاکستان

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے کیونکہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے۔

واشنگٹن میں پاک امریکا ٹیفا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر امور پر گفتگو کی جس کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور پاکستانی معیشت شدید دباؤ سے دو چار ہے

مزید پڑھیں: چین سے 70 کروڑ ڈالرز ملنے کے بعد زر مبادلہ ذخائرمیں اضافہ

وفاقی وزیرنے کہا کہ سیلاب سے کپاس کی فصل بری طرح متاثرہوئی جس کے باعث اس وقت ہمیں کاٹن کی ضرورت ہے۔

اس سےقبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تجارتی و اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔

مزید کہا تھا کہ پاکستان میں اسی امریکی کمپنیوں نے ایک لاکھ 20 ہزار ملازمتیں فراہم کیں جبکہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

Inflation Crises

Syed Naveed Qamar