Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد اضافہ

مہنگائی کی مجموعی شرح 41.54 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 12:07am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے، اشیائے خورو نوش کی قیمتیں اۤسمان سے باتیں کررہی ہیں، ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے بھی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 2.78 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 41.54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی نئی رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں ریکارڈ 33 اشیا ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں جبکہ 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی پرائس میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر طبقہ 44 ہزار روپے سے اوپر ماہانہ آمدنی والا رہا، 44 ہزار سے زائد ماہانہ آمدنی والوں کیلئے مہنگائی کی ہفتہ وارشرح 42.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گھی کی فی کلو قیمت 13 روپے، زندہ مرغی 23 روپے 55 پیسے مہنگی ہوئی، کیلے 10 روپے 37 پیسےفی درجن مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران دہی، تازہ دودھ، بیف اور مٹن مہنگا ہوگیا، اس کے علاوہ آٹے، دال مونگ ، گڑ، آلو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ دال ماش ایک روپے 20 پیسے اور سگریٹ 76.45 فیصد مہنگا ہوگیا۔ چینی کی فی کلو اوسط قیمت 3 روپے 15 پیسے بڑھ گئی۔

IMF

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty