Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کی ٹیم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئی

نیب ٹیم نے چئیرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس پہنچایا
شائع 24 فروری 2023 08:48pm

نیب کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ پہنچ کر طلبی نوٹس وصول کرایا۔

نیب کی ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور زمان پارک رہائشگاہ پہنچ گئی، اور توشہ خانہ کیس میں طلبی نوٹس وصول کرایا۔ اس سے قبل نیب طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک والی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کیا گیا تھا۔

نیب نےعمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

22 فروری کو نیب اسلام آباد کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب اسلام آباد نے 9 مارچ دن ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے 5 قیمتی گھڑیاں اور ایک آئی فون رکھا، آئی فون قطر کے چیف آف اسٹاف نے 2018 میں دیا، سعودی پرنس شہزادہ محمد بن سلمان نے رولیکس گھڑی، کف لنکس کا ایک جوڑا اور ایک انگوٹھی بھی دی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادے نے آپ کو بغیر سلا پینٹ کوٹ کا کپڑا بھی دیا، یہ تحائف آپ کو 18 ستمبر 2020 کو ملے، آپ کو 18 قیراط سونے اور ہیرے کا ایک قلم بھی ملا، نگوٹھی اور کف لنکس مکہ کی پینٹنگ بھی ملی، مکہ ٹائم پیس کے اسپیشل ایڈیشن کی گھڑی بھی دی، آپ ڈھائی بجے سوک سینٹر جی سکس کے دفتر سی آئی ٹی کے سامنے تحقیقات کیلئے پیش ہوں۔

نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

NAB

imran khan

tosha khana case