Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں، آئی ایس پی آر
شائع 24 فروری 2023 08:40pm
پاک فوج۔ فوٹو — فائل
پاک فوج۔ فوٹو — فائل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آواران میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فورسز کو علاقے میں حالیہ آئی ای ڈی حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے لئے چھاتہ بردار فورس نے دہشت گردوں کے خلاف اچانک کارروائی کی، جس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے وطن دشمن عناصر کی جانب سے بلوچستان میں سخت جدوجہد سے حاصل ہونے والے امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

ISPR

بلوچستان

terrorist killed