Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اپنے حالات خود ٹھیک نہیں کریں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرےگا، وزیراعظم

ایک دوست ملک نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ہماری مدد کرے گا، شہباز شریف
شائع 24 فروری 2023 06:13pm
وزیراعظم شہباز شریف کا ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب۔ فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف کا ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب۔ فوٹو — اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے حالات خود ٹھیک نہیں کریں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں جاری نیشنل ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور اور کراچی میں افسوسناک واعات پیش آئے جہاں سکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا جس میں شمولیت کے لئے نواز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قائدین کو فون کر کے ایپکس کمیٹی اجلاس کی دعوت دی لیکن ایک حصے نے سڑکوں پر احتجاج کو ترجیح دی، یہ سڑکوں پر معاملات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، ایک دوست ملک آئی ایم ایف معاہدے کا انتظار کر رہا تھا، دوست ملک نے کہا کہ وہ مالیاتی ادارے سے معاہدے کے بعد ہماری مدد کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ اور میں نے مختلف ممالک کا دورہ کیا، ہم نے چین کا دورہ کرکے انہیں بتایا آپ کی سکیورٹی ہماری سیکیورٹی ہے، مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ اپنے حالات خود ٹھیک نہیں کریں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرےگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا ہوگا، ملک میں امن کے لئے قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار افراد نے اپنی جانیں قربان کیں۔

pti

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Apex Committee Meeting