کراچی میں 10 ٹرکوں کے ذریعے پولیو آگاہی مہم کا آغاز
ٹرک اۤرٹ سے مہم چلانے کا مقصد شعور پیدا کرنا ہے،وفاقی وزیر صحت
وزارت صحت کی جانب سے کراچی میں ٹرکوں کے ذریعے پولیو آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو آگاہی مہم کا اۤغاز کیا۔
پولیو آگاہی مہم کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ 2023 پولیو کے خاتمے کیلئے اہم سال ہے، حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔
انھوں نےکہا کہ ٹرک اۤرٹ کے ذریعے مہم چلانے کا اۤغاز اس لئے کیا تاکہ لوگ زیادہ بہتر طور پر پولیو کے خطرے سے اۤگاہ ہوسکیں اور اپنے بچوں کو بیماری سے بچانےکےلئے خوشی سے پولیو قطرے پلائیں۔
صحت
Polio Virus
مقبول ترین
Comments are closed on this story.