Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کی مسلسل شکست کی وجہ پوچھنے والے صحافی کو بابر کا دلچسپ جواب

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا موڈ یکسر تبدیل ہوگیا
شائع 24 فروری 2023 03:54pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کراچی کنگز کی شکستوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔

گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کو اسلام آباد یونائییڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، میچ کے دوران تو مایوس اورغصے میں نظرآئے لیکن میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا موڈ یکسرتبدیل ہوگیا۔

بابراعظم نے پشاور زلمی کی پرفارمنس اور کراچی کنگز کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔

میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ پی ایس ایل کے آخری ایڈیشن میں آپ کراچی کی ٹیم میں تھے اور آپ کی کپتانی میں کنگز 9 میچز ہاری تھی اور آپ کو شکستوں کا قصور وار ٹھہرا یا جارہا تھا۔

صحافی نے پوچھا کہ اس سال آپ کراچی کنگز چھوڑ گئے تو کافی بات ہو رہی تھی کہ کنگز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی لیکن ابھی بھی کراچی کو مسلسل شکست کا سامنا ہے تو آپ کو کیا لگتا ہے وہ اس سیزن میں کہا غلطیاں کر رہے ہیں؟

بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ ’میں ان کا کوچ تھوڑی ہوں، آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں، آج کے میچ کی بات کریں‘۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے اب تک 5 میچز کھیلیں ہیں جس میں اسے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ سیزن میں بابر کی کپتانی میں کراچی کنگز نے 10 میں سے 9 میچز ہارے، تاہم اس سال بابر نے کراچی کو چھوڑ کر زلمی میں شمولیت اختیار کی اور کراچی کی کپتانی دوبارہ عماد وسیم کو سونپی گئی۔

karachi kings

islamabad united

peshawar zalmi

Baber Azam

PSL 8