Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس آفس حملہ: دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کوئٹہ کے رہائشی نے خریدی تھی

گاڑی کی خرید وفروخت کے دستاویزات نہ ہونے پر تحقیقاتی حکام کو مشکلات
شائع 24 فروری 2023 03:30pm

کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی آخری بار کوئٹہ کے رہائشی کے خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی آخری بار کوئٹہ کے رہائشی نے خریدی تھی۔

دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی حکام نے دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی بیچنے والے شوروم کے مالک اشفاق کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، جس کے مطابق گاڑی آخری بار 2016 میں فروخت کی گئی۔

ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

اشفاق نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے آخری بارگاڑی محمد شفیق نامی شخص کو بیچی، اور محمد شفیق کوئٹہ کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کی خرید وفروخت کے دستاویزات نہ ہونے پرتحقیقاتی حکام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Karachi Police

Karachi Police Office Attack