Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”راستے سے ہٹو“ بابر اعظم نے حسن علی کو بیٹ دکھادیا

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دلچسپ مناظر
شائع 24 فروری 2023 03:23pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 12ویں میچ میں میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری کامیابی، پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

میچ کی پہلی اننگز کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم رن مکمل کررہے تھے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی ان کے سامنے آگئے، جس پر بابر اعظم نے شرارت کرتے ہوئے بیٹ دکھا کر انہیں راستے سے ہٹنے کا اشارہ کیا جس پر حسن علی فورا دور ہوگئے۔

میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

karachi

hassan ali

islamabad united

peshawar zalmi

Baber Azam

PSL 8