Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کا کپتان تبدیل

کمنز والدہ کی بیماری کے باعث دوسرے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے
شائع 24 فروری 2023 03:06pm

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان تبدیل کرلیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب نہیں ہیں، اسٹیون اسمتھ یکم مارچ سے اِندور میں شروع ہونے والے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کمنز والدہ کی بیماری کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے اور انہوں نے فی الحال واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کی چوتھے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے اور امکان ہے کہ اسمتھ ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ میں نے بھارت واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، والدہ بیمار ہیں، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ فیملی کے ساتھ رہوں، کرکٹ آسٹریلیا اور فیملی کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اسٹیو اسمتھ کو 2021 میں آسٹریلوی ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا تھا، اب یہ تیسرا موقع ہوگا جب پیٹ کمنز کی جگہ بطور ٹیم لیڈر ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے شروع ہو گا، 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ناگپور اور دہلی میں شکستوں سے دوچار آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے۔

Australia

BCCI

Pat Cummins

Steve Smith

india vs australia