Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور پولیس نے جیل بھرو تحریک کی رپورٹ جاری کر دی

جیل بھرو تحریک میں ایک کارکن بھی گرفتار نہیں ہوا، رپورٹ
شائع 24 فروری 2023 02:52pm

پشاور پولیس نے جیل بھرو تحریک کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک بھی کارکن گرفتار نہیں ہوا۔

پشاور پولیس نے جیل بھرو تحریک کی رپورٹ جاری کر دی ہے، اور آئی جی خیبرپختونخوا کو بھی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جیل بھرو تحریک میں 1200 کے قریب پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی، جو شام کے وقت جیل کے سامنے 500 افراد رہ گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شام 6 بجے جیل بھرو تحریک ختم ہوگئی اور کارکنان منتشر ہوگئے، جب کہ جیل بھرو تحریک میں ایک کارکن بھی گرفتار نہیں ہوا۔

pti

KPK Police

Jail Bharo Tehreek