تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنان کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کرنے سے روکا جائے
تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان پر فوجداری مقدمات اور دوسرے اضلاع منتقلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
عدالت میں دائر درخواست تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان گرفتاری دینے چیئرنگ کراس لاہور پہنچے، تمام رہنماؤں اور کارکنان نے علامتی گرفتاریاں دی ہیں، کوئی رہنماء اور کارکن عادی مجرم نہیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف فوجداری مقدمات قائم کرنے اور دوسرے اضلاع کی جیلوں میں منتقل کرنے سے روکا جائے۔
Comments are closed on this story.