Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا صوبے بھرمیں اسلحہ لیکرچلنے پرپابندی کا اعلان

خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے
شائع 24 فروری 2023 02:19pm
پولیس،رینجرز،قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنی ہوں گے،اعلامیہ - تصویر/ اے ایف پی
پولیس،رینجرز،قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنی ہوں گے،اعلامیہ - تصویر/ اے ایف پی

سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں تین ماہ کے لئے اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور نمائش پرپابندی عائد کردی ہے۔

حکومت نے اسلحہ رکھنے، نمائش پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلحہ لے کرچلنے پر3 ماہ کیلئے پاندی عائد کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا کہ نوٹی فکیشن کا نفاذ فوری ہوگا جبکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کو پولیس کوکارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں جبکہ پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنی ہوں گے۔

karachi

Sindh government

Sindh Police