Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی سی پی او لاہور کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج

فیڈرل سروس ٹربیونل کا 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری
شائع 24 فروری 2023 12:50pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سروس ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی تبدیلی کی درخواست کو خارج کردیا گیا۔

فیڈرل سروس ٹربیونل نے 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

ساڑھے 13 سال کی عمر میں میٹرک کرنے کا دعوی انتہائی اہم ہے جبکہ سروس ریکارڈ میں تاریخ پیدائش 1963ء کی بجائے 1965ء کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

فیصلے کے مطابق اگر سروس ریکارڈ میں بھی تبدیلی چاہتے تھے، تو کابینہ ڈویژن کو فریق کیوں نہیں بنایا؟ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نے نادرا کو تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹربیونل نے شناختی کارڈ میں تبدیلی کے بعد سروس ریکارڈ میں تبدیلی کی درخواست کو خارج کردیا گیا ہے۔

lahore

ccpo lahore

Punjab police