Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

رپورٹ اتوار کو یا اگلے ہفتے جاری کئے جانے کا امکان
شائع 24 فروری 2023 12:23pm
عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ مرتب کرلی  - تصویر/ فیس بک
عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ مرتب کرلی - تصویر/ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موجودہ حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ مرتب کرتے ہوئے رپورٹ کے اجرا کے معاملے پر آج پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے متعلق رپورٹ کے بارے بریفنگ دی جائے گی اور عمران خان رپورٹ جاری کرنے کی منظوری دیں گے۔

خیال رہے کہ اتوار کو یا اگلے ہفتے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملگ گیر’جیل بھرو تحریک’ چلائی جارہی ہے جس کے تحت قیادت سمیت کارکنان اپنی گرفتاریاں دے رہے ہیں۔

imran khan

lahore

Pakistan Tehreek Insaf

Jail Bharo Tehreek