Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 83 پیسے کمی ہوئی
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 05:05pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 94 پیسے کمی کے بعد ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کے بھاؤ میں 1 روپے 83 پیسے کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 269 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 93 پیسے کمی کے بعد 260 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

ڈالر

USD VS PKR

dollar prices