Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی نژاد یوٹیوب کے نئے سربراہ نیل موہن کون ہیں؟

نیل یوٹیوب کے لیے بطور چیف پروڈکٹ آفیسرکام کررہے تھے
شائع 24 فروری 2023 11:22am
نیل موہن برطانوی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کا بھی حصہ ہیں - تصویر/ اسکرین گریب
نیل موہن برطانوی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کا بھی حصہ ہیں - تصویر/ اسکرین گریب

یوٹیوب کاشماردنیا کی مقبول ترین ویب سائٹس میں کیا جاتا ہے جسے بڑے اور بچے سب ہی استعمال کرتے ہیں۔

حال میں ہی یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیوسوزین ووچتسکی نے طویل مدت کے بعد عہدے سے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی جگہ بھارتی نژاد نیل موہن نے لی ۔

سوزین ووچتسکی نے اعلان کیا تھا کہ یوٹیوب کے لیے بطور چیف پروڈکٹ آفیسرکام کرنے والے نیل موہن اب ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے نئے باس ہوں گے۔

نیل موہن نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے گریجویٹ کرنے کے بعد 2008 میں یوٹیوب کوبحیثیت چیف پروڈکٹ آفیسرجوائن کیا تھا، معروف سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی مائیکروسوفٹ کے لیے کام کرنے کے نیل موہن برطانوی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کا بھی حصہ ہیں۔

یوٹیوب کے نئے چیف ایگزیکٹیو نیل موہن نے الیکٹریکل انجینیئرنگ میں اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے پہلے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اسی یونیورسٹی سے ایم بی اے بھی کیا۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد نیل موہن نے ڈبل کلک نامی انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی جوائن کی تھی جسے2007 میں گوگل نے خریدا تو نیل اس کا حصہ بن گئے۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق نیل موہن کو 2013 میں ٹوئٹرمیں بطورچیف پروڈکٹ آفیسرکام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن گوگل نے تقریباً 100 ملین ڈالرخرچ کرکے انہیں اپنے پاس ہی روک لیا تھا۔

نیل موہن سے قبل کئی بھارتی دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہ کے طور پرکام کر چکے ہیں۔

youtube

google

ٹویٹر

Neal Mohan

YouTube Shorts