Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا
اپ ڈیٹ 24 فروری 2023 11:35am
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 فروری کو چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: مجھے کہا کہ فلاں کو پکڑ لو، اس کے پاس پلاٹ ہے، آفتاب سلطان

وزیراعظم آفس نے بتایا تھاکہ آفتاب سلطان کے اصرار پر وزیراعظم نے نا چاہتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جبکہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب خدمات کو سراہا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ چیزوں کا کہا گیا جس پر تحفظات تھے جس کی بناء پر استعفیٰ کچھ روز قبل دیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میرا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے اور ہمارا اختتام اچھے موڑ پر ہوا کیونکہ موجودہ ماحول میں کام نہیں کرسکتا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیشہ میرٹ اور قانون کے مطابق کام کیا اور چاہتا تھا کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے ادارے پر سوال اٹھیں۔

بعدازاں ذرائع نے بتایا تھا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کے اختیارات کم ہو گئے تھے اور چیئرمین نیب کو اختیارات کی کمی سے تحفظات تھے جبکہ دوسری جانب چیئرمین نیب پر عمران خان کے خلاف کیس بنانے کے لئے دباؤ بھی تھا۔

خیال رہے کہ آفتاب سلطا ن 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب کے عہدے پر فائز ہوئے۔ آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی کے عہدے پر فائزرہے اورپولیس سروس گریڈ 22 کے افسر تھے۔

اسلام آباد

resign

Notification

Chairman NAB

Aftab Sultan

Ministry of Law