کراچی میں گرین لائن بس کو حادثہ
کراچی میں گرین لائن بس کو ناگن چورنگی کے قریب حادثہ پیش آیا، مسافربس جنگلے سے ٹکرا گئی جس کے باعث ڈرائیور اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں گرین بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا جبکہ متعدد مسافروں کو بس کی کھڑکیوں سے باہر نکالا گیا۔
حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے متاثر ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کے گرین لائن کے ٹریک پرخانہ بدوش بچہ آگیا تھا گرین لائن بس بچے کو بچاتے ہوئے جنگلہ توڑ کر فٹ پاتھ پر آگئی۔
اس حوالے سے گرین لائن کے آپریشن منیجر کا کہنا ہے کے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے مسافر محفوظ رہے ڈرائیور کو شیشہ سے ٹکرانے کی وجہ سے گہری چوٹیں لگیں۔
مزید کہا کہ ٹریک کو کلیئر کرکے سروس بحال کردی گئی شہری انتظامیہ سے کئی مرتبہ غیر قانونی آبادی کو ٹریک سے دور کرنے کی اپیل کی گئی۔
آپریشن منیجرنے کہا کہ پہلے بھی بچوں کی آمد کی وجہ سے بس کو ایمرجنسی بریک لگانی پڑی خانہ بدوش جھگیوں کے بچوں کی ٹریک پر آمدورفت سروس کے لیے مسئلہ بن رہی ہے۔
Comments are closed on this story.